تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

امام الحق نے ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور: آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں امام الحق نے سنچری اسکور کرکے نیا عالمی ریکارڈ بنادیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میچ میں امام الحق نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار 106 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

امام الحق کو سنچری اسکور کرنے کے بعد ایڈم زمپا نے لبوشین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔

آسٹریلیا کے خلاف مسلسل دوسری سنچری اسکور کرکے امام الحق ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 9 سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

قومی ٹیم کے اوپنر نے 48 ون ڈے اننگز میں 9 سنچریاں اسکور کی ہیں۔

ان سے قبل جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ نے 52 اننگز میں 9 سنچریاں اسکور کی تھیں جبکہ کوئنٹن ڈی کاک نے 53 اور بابر اعظم نے 61 اننگز میں نو سنچریاں بنائی تھیں۔

اس کے علاوہ امام الحق 48 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بھی بن گئے ہیں ان سے قبل ظہیر عباس نے 48 اننگز میں 2166 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 349 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -