تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

’میرے پاس والد کی ’گھوری‘ ہے جس کی وجہ سے لوگ فری نہیں ہوتے‘

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمان علی نے والد کی اہم چیز گھوری سے متعلق عجیب و غریب انکشاف کردیا۔

اداکارہ ایمان علی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اس دوران شو کی میزبان نے ان سے پوچھا کہ ایمان کبھی ایسا ہوا ہے کہ کسی نے آپ سے کہا کہ ’کیمرہ دیکھ کر ہاتھ ہلا دیں۔‘

ایمان علی نے کہا کہ ہیں ایسا بھی ہوتا ہے لیکن میرے ساتھ کبھی نہیں ہوا۔

اداکارہ نے بتایا کہ میرے پاس والد عابد علی کی بلوچی ’گھوری‘ ہے جس کی وجہ سے کوئی میرے ساتھ زیادہ فری نہیں ہوتا اور سب مجھ سے ڈر کر رہتے ہیں۔

ایمان علی نے کہا کہ جب میں مذاق کررہی ہوتی ہیں تو پھر مذاق کرسکتے ہیں لیکن سیریس ہوتی ہوں تو کوئی میرے ساتھ فری نہیں ہوسکتا۔

چند ماہ قبل ایمان علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گھبرانا منع ہے‘ میں شرکت کی تھی اور میزبان واسع چوہدری کی جانب سے پوچھے گئے متعدد سوالات کے جوابات دئیے تھے۔

اداکارہ ایمان علی کا کہنا تھا کہ میں خود کو زیادہ اچھی نہیں لگتی، لوگ کہتے ہیں میں اچھی لگتی ہوں لیکن جب میں شیشے کے سامنے جاتی ہوں تو کہتی ہوں کہ یہ لوگ تو جھوٹ بول رہے ہیں۔

میزبان واسع چوہدری نے ازراہ مذاق کہا کہ آپ نے شیشہ تبدیل کرواکر کر دیکھا ہے اس کے جواب میں ایمان علی نے کہا کہ شیشہ کو تبدیل نہیں کروایا مجھے لگ رہا ہے کہ کیمرہ بھی نیا لینا پڑے گا۔

سیلفی سے متعلق ایمان علی کا کہنا تھا کہ میں اپنی تصویر کھینچ ہی نہیں پاتی، تصویر لینے کی کوشش کرتی ہوں لیکن شکل ہی اچھی نہیں لگ رہی ہوتی تو تصویر کیا کھینچوں گی اور کب لگاؤں گی، اس لیے اپنی تصویر نہیں کھینچتی ہوں۔

Comments

- Advertisement -