تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات...

’عدالتی اصلاحات بل پر کیا فیصلہ کروں گا یہ کہنا قبل ازوقت ہے‘

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عدالتی...

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

آئی ایم ایف نے پاکستان لانگ رینج میزائل کا پروگرام روکنے کا کہا ہے، فواد چوہدری کا دعویٰ

لاہور : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان لانگ رینج میزائل کا پروگرام روکنے کا کہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےڈیفالٹ کا خطرہ ہے ، آئی ایم ایف سے پیسے نہیں ملے تو ہم یقینی ڈیفالٹ کرجائیں گے۔

فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ آئی ایم ایف نے کہاہے پاکستان لانگ رینج میزائل کا پروگرام روک دے، آئی ایم ایف ہمارا دفاعی پروگرام روکنے کا مطالبہ کررہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میزائل پروگرام سےمتعلق باتیں بڑےبحران کی ابتدا ہے، اس کی انتہا ہونےمیں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ چھوٹی سوچ کے لوگ ہم پر مسلط ہیں، عمران خان نے کل بھی کہا کہ ہم بات چیت کرنے کو تیار ہیں، ملک میں اگرآج امن ہے توکریڈٹ لاہورہائی کورٹ کو جاتا ہے۔

اسحاق ڈار پر تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف اور دیگرمالیاتی اداروں سے پاکستان کے تعلقات تباہ کردیے، کہتا ہے موجودہ معاشی ٹیم سے آئی ایم ایف کا معاہدہ نہیں ہوسکے گا۔

رہنما پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا کہ شہبازشریف کی وجہ سےمعاشی بحران ملک میں آرہاہے، پہلے مفتاح اسماعیل نےبیڑہ غرق کیااور اب اسحاق ڈارکررہے ہیں، مفتاح اسماعیل نےتباہی کاسفرشروع کیااسےمکمل اسحاق ڈارکررہے ہیں۔

Comments