بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، سربراہ آئی ایم ایف کا وزیراعظم سے ملاقات میں اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : سربراہ آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا  نے وزیر اعظم شہباز شریف  سے ملاقات میں اصلاحات کے لیے حمایت کا اعادہ کرتے اعتراف کیا پاکستان معاشی بحالی کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ہوئی ، وزیراعظم اور کرسٹالیناجارجیواکی ملاقات گزشتہ روز ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے موقع پر ہوئی۔

ملاقات میں آئی ایم ایف پروگرام ،حکومتی اصلاحات کی بدولت میکرو اکنامک استحکام پر گفتگو کی گئی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے نفاذ اور مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔

وزیراعظم نے آئی ایم ایف کی توسیعی فنڈسہولت کے تحت پیشرفت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو مستحکم اور طویل مدتی بحالی کی راہ پر گامزن کرنےمیں کلیدی کردار ادا کیا۔

وزیراعظم نے ٹیکس اصلاحات، توانائی اور نجی شعبے کی ترقی میں پیشرفت کیلئے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کو معاشی استحکام کے لائحہ عمل کا یقین دلایا۔

شہباز شریف  نے مؤثر کارکردگی ،منصوبہ بندی کی پائیداری کیلئےحکومت کے عزم کا یقین دلایا۔

ایم ڈی آئی ایم ایف نے مالیاتی نظم و ضبط، ادارہ جاتی اصلاحات ،مؤثر گورننس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کیلئےآئی ایم ایف کے عزم کا اعادہ کیا۔

سربراہ آئی ایم ایف نے پروگرام مؤثر طریقے سے نافذ کرنے میں حکومت پاکستان کی کوششوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ افراط زر میں کمی کے ساتھ پاکستان کی معیشت اچھی کارکردگی کامظاہرہ کررہی ہے، پاکستان معاشی بحالی کےحصول کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

ایم ڈی آئی ایم ایف نے اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کیلئے وزیراعظم کے عزم کی بھی تعریف کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں