تازہ ترین

گیس کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد تک اضافےکی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مالی سال 2023-24...

اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

لاہور : عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اینٹی...

عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 9 مئی کے...

آئی ایم ایف معاہدہ: پاکستان کا دوست ممالک سے 3 ارب ڈالر سے زائد کی فنانسنگ کی جلد تصدیق کا مطالبہ

اسلام آباد : پاکستان نے آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ کے لیے سعودی عرب اور یو اے ای سے 3 ارب ڈالر سے زائد کی فنانسنگ کی جلد تصدیق کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سعودی عرب اور یو اے ای کیساتھ اعلیٰ سطح پر روزانہ کی بنیاد پر رابطے میں ہیں ، اس سلسلے میں وزیراعظم آفس، دفترخارجہ اور وزارت خزانہ متحرک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب اور یو اے ای سے 3 ارب ڈالر سے زائد کی فنانسنگ کی جلد تصدیق کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ دوست ممالک کی جانب سےاقرار کے باوجود تحریری ضمانت نہیں دی جارہی ہے، سعودی عرب اور یو اے ای کی جانب سے فنڈز کی تصدیق کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ ہوگا۔

وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ان ممالک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے ذریعےفنانسنگ کی تحریری ضمانت مانگ رہاہے، سعودی عرب اور یو اے ای سے تحریری ضمانت کے علاوہ تمام مطالبات پورے ہوچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اسٹاف لیول معاہدے کے 4 ہفتے بعد ممکن ہوگا۔

یاد رہے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ دوست ملکوں کی فنڈنگ سے مشروط کر دیا گیا، وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ دوست ملکوں سے پانچ ارب ڈالر کی فنڈنگ کی یقین دہانی لازمی کرانا ہوگی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ چین نے دو ارب ڈالر کی یقین دہانی کرادی ہے ، آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی یو اے ای اور سعودی عرب فنڈنگ سے منسلک ہے، جتنی جلدی یو اے ای اور سعودی عرب یہ کنفرم کریں گے، اسٹاف لیول معاہدے پر بھی اتنی ہی جلدی دستخط ہو جائیں گے۔

Comments