تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

آئی ایم ایف وفد کی پاکستان آمد، مذاکرات کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی

اسلام آباد : وزارتِ خزانہ نے ایم ایف سے مذاکرات کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی، آئی ایم ایف کا وفد کل پاکستان پہنچے گا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد کل سے پاکستان کا دورہ کرے گا، وزارت خزانہ میں آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔

حکومت آئی ایم ایف کو سیلاب کے بعد حقیقی معاشی صورت حال سےآگاہ کرے گی جبکہ آئی ایم ایف سے ڈیٹا کا تبادلہ اوردیگرمعاشی اہداف کے حصول کے طریقہ کار پر بات ہوگی۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار، سیکریٹری خزانہ یعقوب شیخ اور گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد مذاکرات میں پیش پیش ہوں گے جبکہ وزیراعظم کے معاونین طارق باجوہ اور طارق پاشا مذکرات میں معاونت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کو معاشی نظم و ضبط پر سختی سےعملدرآمد پر بریفننگ دے گی جبکہ ایف بی آر، نیپرا، اوگراکی رپورٹس بھی آئی ایم ایف کو پیش کی جائیں گی۔

نیپرارپورٹ میں ٹیرف میں اضافہ، گردشی قرضہ میں کمی کا منصوبہ دیا جائے گا اور ایف بی آر رواں مالی سال ریونیو محصولات اورشارٹ فال پوراکرنے کا منصوبہ دے گا۔

اوگرارپورٹ میں گیس ٹیرف میں اضافہ اور گردشی قرضہ میں کمی کا پلان وفد کو دیا جائےگا۔

وزارت خزانہ حکام اہداف پرعملدرآمد کی رپورٹ آئی ایم ایف حکام کو پیش کریں گے جبکہ نجکاری کمیشن حکام کی جانب سے بھی آئی ایم ایف مشن کورپورٹ پیش کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -