اشتہار

پاکستانی عوام کے لئے نئی مشکل ، آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئی ایم ایف نے وزارت پٹرولیم کا گیس کے شعبہ کا سرکلر ڈیٹ منیجمنٹ پلان مسترد کرتے ہوئے گیس صارفین کیلئے رعایتی سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف میں گیس شعبے کےسرکلر ڈیٹ پراتفاق نہ ہوسکا، گیس شعبے کے گردشی قرضے اتارنےکی حکمت عملی آئی ایم ایف کو نہ پسند نہ آئی۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے وزارت پٹرولیم کا گیس سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان مسترد کرتے ہوئے گیس صارفین کیلئے رعایتی سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ آج وزارت خزانہ میں گیس شعبے میں سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان ازسر نو تیار ہوگا۔

آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان مقامی گیس کوعالمی مارکیٹ کے ریٹ کے قریب فروخت کرے، اور گیس کے شعبے میں نقصانات فوری طور پر ختم کئےجائیں۔

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ گیس شعبےمیں نادہندگان سے فوری وصولیاں کی جائیں، اگیس ریٹ کیلئےاوگرا کے فیصلوں پر من و عن عمل کیا جائے۔

آئی ایم ایف نے اوگرا کے فیصلے کے مطابق گیس کا ریٹ 67.7 فیصد بڑھانے کا مطالبہ کردیا اور کہا اوگرا فیصلے کے مطابق سوئی ناردرن کیلئےگیس کا ریٹ 74.4 فیصد بڑھایا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں