اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

معاشی ڈیٹا پر اختلاف کے بعد آئی ایم ایف کے نئے مطالبات سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئی ایم ایف نے سرکاری اداروں کی جلد نجکاری کا مطالبہ کردیا اور کہا جون تک حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس کی نجکاری کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے نجکاری میں سست روی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اداروں کی جلد نجکاری کرکے نان ٹیکس آمدن بڑھائی جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے 2پاور پلانٹس کی فوری نجکاری کا مطالبہ کر دیااور کہا ہے کہ جون تک حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس کی نجکاری کی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجکاری کمیشن حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس کی فوری نجکاری کا پلان دے، پاور پلانٹس کی نجکاری کا پلان کل تک آئی ایم ایف کے ساتھ فائنل کیا جائے گا۔

پاورپلانٹس کی نجکاری میں تاخیر پر آئی ایم ایف وفد نے مذاکرات میں تشویش ظاہر کردی اور اسٹیل ملز کی بھی فوری نجکاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق فرسٹ ویمن بینک اور ایس ایم ایس بینک کی نجکاری بھی بروقت کی جائے گی، جس کے بعد نجکاری کمیشن نے نجکاری پلان کی تیار ی شروع کردی ہے۔

یاد رہے بجٹ خسارہ اور ٹیکس ڈیٹا پر پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان اختلاف ہیں ،پاکستان وفد اپنےنکتہ نظر پر آئی ایم ایف کومطمئن نہ کرسکا۔

آئی ایم ایف کا مؤقف میں کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیکس آمدن 840ارب روپے کم رہنےکاامکان ہے جبکہ پاکستانی وفد نے کہا ہے کہ اس سال ٹیکس آمدن کا ہدف 450 ارب روپے کم ہونے کا خدشہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں