جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

بجٹ سے قبل آئی ایم ایف نے ایک اور بڑا مطالبہ پاکستان کے سامنے رکھ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پٹرول پر لیوی 50 روپے فی لیٹر سے بڑھانے کا مطالبہ کردیا، بجٹ میں پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی بڑھانے کیلئے قانون سازی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجٹ سے قبل آئی ایم ایف کی جانب سے حکومت پاکستان کو دباؤ سامنا ہے، آئی ایم ایف نے پٹرول پر لیوی 50 روپے فی لیٹر سے بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

جس کے بعد وزارت خزانہ پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی بڑھانے کے لیے کوششیں کرنے لگی ہے، بجٹ میں پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 50 سے بڑھانے کیلئے فنانس بل میں قانون سازی کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی بڑھانے کا قانونی تحفظ وفاق کا خسارہ کم کرنے میں مددکرے گا، پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی وفاق کو ملتی ہے یہ این ایف سی کا حصہ نہیں ہوتی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں پیٹرول سستا ہوا تو لیوی 50 روپے سے زائد وصول کی جاسکے گی۔

حکومت پاکستان آئندہ بجٹ میں 755 ارب روپے پیٹرولیم لیوی سے حاصل کرنا چاہتی ہے تاہم آئی ایم ایف پیٹرولیم لیوی کی مد میں 800 ارب روپے سے زائد وصول کرنے مطالبہ کر رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں