بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس، ایجنڈے میں پاکستان بھی شامل

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ایگزیکٹیو بورڈ کے 25 ستمبر کو ہونے والے اجلاس کا کیلنڈر جاری کردیا گیا، ایجنڈے میں پاکستان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے آئندہ ہفتے ہونے والے ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان کو بھی شامل رکھا گیا ہے، آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کی توسیعی فنڈ سہولت کے تحت قرض کی درخواست ہے۔

ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام کی منظوری پر غور ہوگا، آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ مطمئن ہوا تو پاکستان کو اقساط شروع ہوجائیں گی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان 12 جولائی کو اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا تھا۔

اس سے قبل آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے 18 ستمبر تک اجلاسوں کا کیلنڈر جاری کیا تھا جس میں پاکستان کیلنڈر میں شامل نہیں تھا۔

یہ کہا جارہا تھا کہ آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پوری ہونے کے بعد پاکستان کا ایجنڈاشامل ہونے کا امکان ہے، اس وجہ سے 7 ارب ڈالرز بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری بھی تاخیر کا شکار ہے۔

ماہر معاشیات ڈاکٹر خاقان نجیب نے بتایا تھا کہ پاکستان کے ذخائر 4 ارب ڈالر سے بھی نییچے چلے گئے تھے اور خسارہ بھی بڑھ رہا تھا۔

جس کے بعد آئی ایم ایف نے ایک سخت مانیٹری پالیسی دے کر ملکی معیشت کو سنبھالا، جس کے بعد 12 جولائی کواسٹاف لیول معاہدہ ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں