جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

پاکستان کو قرض کی منظوری، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس 12 جولائی کو ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 12 جولائی کو طلب کرلیا گیا ہے جس میں پاکستان کو اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت 1.1 ارب ڈالر دینے کی منظوری دی جائیگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کو اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت قرض دینے کے معاملے پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 12 جولائی کو طلب کرلیا ہے جس میں پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر دینے کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے حالیہ ہونے والے اسٹاف لیول معاہدے کے تحت پاکستان کو 3 ارب ڈالر تین اقساط میں ملیں گے۔ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت دوسرا جائزہ ستمبر میں ہوگا جب کہ تیسرے جائزے کے لیے مذاکرات نومبر 2023 میں ہوں گے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق پاکستان نے ترجیحی نکات کا تعین کرلیا ہے اور اب صرف ان پر عملدرآمد باقی ہے۔ معاہدے کے تحت بجلی اور گیس کے شعبے میں اصلاحات کی جائیں گی اور ان میں ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کو رواں مالی سال 6 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ کی یقین دہانی کرانا ہو گی۔ آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے کے تحت شرح تبادلہ کا تعین مارکیٹ کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ مالی سال کے آخری روز 30 جون کو 3 ارب مالیت کا اسٹاف لیول معاہدہ ہوا تھا جس پر اسی روز لاہور میں منعقدہ تقریب میں دستخط بھی کیے گئے تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معاہدہ ہونے پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ معاہدے سے معاشی استحکام اور پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول میں مدد ملے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں