ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

نیا قرض پروگرام : آئی ایم ایف کی مذاکرات سے قبل ہی پاکستان کو بڑی یقین دہانی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے نئے قرض پروگرام کے لئے مذاکرات سے قبل ہی پاکستان کو بڑی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن اور وزارت خزانہ کے حکام میں تعارفی سیشن ہوا۔

جس میں معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف مشن میں ملکی معیشت کی بہتری کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق ہوا، سیشن کے دوران آئی ایم ایف مشن نے نیا قرض پروگرام سائن کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

- Advertisement -

عالمی مالیاتی فنڈ نے قرض پروگرام کا سائز اور حجم آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی مشاورت سے فائنل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

آئی ایم ایف مشن چیف نے کہا کہ آئی ایم ایف جو تجاویز دے اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، اسی عدم استحکام کے باعث معاشی میدان میں چیلنجز درپیش ہوئے۔

مشن چیف نے زور دیا کہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے، معاشی استحکام بھی سیاسی استحکام کے ساتھ جڑا ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ کے وفد نے یقین دہانی کرائی کہ مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے، پاکستان کو سپورٹ جاری رکھیں گے، معاشی ٹیم کیساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بھی کام کریں گے۔

مشن کے معاشی ٹیم کے ساتھ تعارفی سیشن کے بعد گورنراسٹیٹ بینک سے ملاقات ہوئی۔

اس سے قبل وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے مشن کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرض معاہدےسے ملکی معیشت میں بہتری آئی، پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ نیا قرض پروگرام سائن کرنے کیلئے تیار ہے۔

انھوں نے بتایا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام میں رہ کر معیشت درست سمت پرگامزن ہے۔

آئی ایم ایف مشن نے ملکی معیشت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے معیشت کی بہتری کیلئے کئےگئے اقدامات سے مطمئن ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں