تازہ ترین

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد : وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف مشن چیف کا بیان غیر معمولی نوعیت کا ہے، مشن چیف نیھتن پورٹرکا بیان داخلی معاملات میں مداخلت ہے۔

عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ پاکستان قانون کے مطابق ہی چل رہا ہے،پاکستان کےاندرونی معاملات میں مداخلت آئی ایم ایف کامینڈیٹ نہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ قرض پروگرام میں تاخیرپاکستان،آئی ایم ایف دونوں کے مفاد میں نہیں، وزیراعظم نےایم ڈی آئی ایم ایف کو شرائط ،پروگرام مکمل کرنےکی یقین دہانی کرائی، امید ہےنئے بجٹ سے پہلے اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا۔

انھوں نے بتایا کہ 30جون کو آئی ایم ایف پروگرام ختم ہو جائے گا، آئی ایم ایف سے ڈیل نہ ہوئی تو وزارت خزانہ آنکھیں بند کرکے نہیں بیٹھی،ہروقت پلان بی بھی ہوتا ہے لیکن ہماری ترجیح آئی ایم ایف پروگرام ہے۔

بجٹ کے حوالے سے عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ نئے مالی سال کا بجٹ الیکشن ایئر بجٹ ہوگا، نیا بجٹ 9 جون کے حساب سے تیار کیا جارہا ہے، نئے بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔

وزیر مملکت برائے خزانہ کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی عام آدمی پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے،آئی ایم ایف پاکستان کو ٹارگٹڈ سبسڈی کی اجازت دیتا ہے۔

Comments

- Advertisement -