اشتہار

آئی ایم ایف سے اہم بات چیت، وزیر خزانہ رواں ماہ امریکا جائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

آئی ایم ایف قرض پروگرام پر عالمی مالیاتی ادارے سے بات چیت کے لیے وزیر خزانہ اسحاق ڈار رواں ماہ امریکا جائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی ایم ایف سے قرض پروگرام تعطل کا شکار ہے۔ اس پروگرام کے حصول اور عالمی مالیاتی ادارے سے بات چیت کے لیے وزیر خزانہ اسحاق ڈار رواں ماہ واشنگٹن جائیں گے اور ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ 10 سے 16 اپریل تک امریکا کا دورہ کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اس دورے کے دوران وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی اسپرنگ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ ان کے ہمراہ سیکریٹری خزانہ حامد یعقوب اور گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد بھی امریکا جائیں گے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار اپنے دورہ واشنگٹن کے دوران آئی ایم ایف حکام سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار عالمی امدادی اداروں کو حکومتی اصلاحات اور معاشی نظم و ضبط سے آگاہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ آئی ایم ایف کو دوست ملکوں سے فنڈنگ کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں