تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

آئی ایم ایف کا دباؤ؟ حکومت کا گردشی قرضوں سے متعلق اہم فیصلہ

اسلام آباد:آئی ایم ایف  کے دباؤ کے نتیجے میں وزارت خزانہ کا اہم اقدام سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے گردشی قرضوں کی ادائیگی کی تیاری کرلی ہے اور توانائی کے گردشی قرضوں کو ختم کرنے کیلئے543ارب کا منصوبہ ترتیب دے دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت گردشی قرضوں کی مد میں سوئی سدرن گیس کو241ارب جبکہ سوئی نادرن گیس کو بھی302ارب دے گی،دونوں اداروں کو ملنے والی مجموعی رقم 543 ارب ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ ایس ایس جی سی کو ملنے والی رقم سےاو جی ڈی سی ایل کے گردشی قرضوں کوختم کیا جائیگا اور ایس ایس جی سی،اوجی ڈی سی ایل 154ارب روپےکا قرض واپس کرسکےگی جبکہ ایس ایس جی سی گورنمنٹ ہولڈنگ نجی کمپنیوں کو8ارب ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: معاشی ڈیٹا پر اختلاف کے بعد آئی ایم ایف کے نئے مطالبات سامنے آگئے

اس کے علاوہ حکومت سوئی نادرن گیس کو302 ارب گردشی قرضوں کی مدمیں ادا کریگی یہ رقم ایس این جی پی ایل اوجی ڈی سی ایل ،پی پی ایل اورجی ایچ پی کو ادا کرے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سوئی نادرن گیس پی پی ایل کو90 ارب روپےکےواجبات ادا کرسکےگی، سوئی نادرن گیس،گورنمنٹ ہولڈنگ نجی کمپنیوں کو40 ارب اداکرسکےگی۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کے دورے پر موجود ہے، اس سے قبل آئی ایم ایف نے سرکاری اداروں کی جلد نجکاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جون تک حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس کی نجکاری کی جائے۔

یاد رہے بجٹ خسارہ اور ٹیکس ڈیٹا پر پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان اختلاف ہیں ،پاکستان وفد اپنے نکتہ نظر پر آئی ایم ایف کومطمئن نہ کرسکا ہے۔

Comments

- Advertisement -