بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

آئی ایم ایف کی پاکستان کی معیشت سے متعلق 3سال کے لیے اہم پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : آئی ایم ایف نے مالی سال 22 – 2021 میں پاکستانی برآمدات 31ارب ڈالر تک پہنچنے کی پیشگوئی کردی جبکہ رواں مالی سال برآمدات 26 ارب 80 کروڑ ڈالر رہنے کاامکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت سےمتعلق 3سال کےلیےاہم پیشگوئی کرتے ہوئے کہا برآمدات میں نمایاں اضافہ متوقع ہے اور رواں مالی سال برآمدات 26 ارب 80کروڑ ڈالر رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف نے مالی سال 22 -2021 میں برآمدات31ارب ڈالرتک پہنچنے کی پیشگوئی کی اور کہا رواں مالی سال درآمدات51 ارب 72 کروڑ ڈالر تک متوقع ہے۔

- Advertisement -

عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق رواں مالی سال براہ راست بیرونی سرمایہ کاری2ارب ڈالرتک رہےگی اور آئندہ مالی سال براہ راست بیرونی سرمایہ کاری3 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں : پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط موصول

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال ترسیلات زر22ارب ڈالرسےبڑھ جائیں گی جبکہ آئندہ مالی سال ترسیلات زر24ارب ڈالرتک متوقع ہے اور رواں مالی سال تجارتی خسارہ 24 ارب ڈالر رہنے کا امکان ہے۔

رواں مالی سال اسٹیٹ بینک کےذخائر11ارب ڈالر تک متوقع ہے اور آئندہ مالی سال اسٹیٹ بینک کے ذخائر19 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے، جبکہ رواں مالی سال جاری کھاتوں کا خسارہ 6 ارب 69 کروڑ ڈالر رہنے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں