آئی ایم ایف نے آئندہ 6 سال پاکستان میں اوسط مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں رہنے کی پیش گوئی کردی۔
آئی ایم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال حکومتی ہدف سے مہنگائی کم رہنے کا تخمینہ ہے، رواں سال پاکستان میں مہنگائی سنگل ڈیجٹ مٰں 5.6 فیصد رہنے کی توقع ہے۔
پاکستان میں سال 2025-26 میں اوسط مہنگائی 7.7 فیصد رہنے کا امکان ہے، مالی سال 2026-27 کے لیے پاکستان میں اوسط مہنگائی کا تخمینہ 6.5 فیصد ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کی سال 2027-28 میں افراط زر کی شرح 6.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، سال 2028-29 میں بھی مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 6.5 فیصد کے لگ بھگ ہوسکتی ہے۔
آئی ایم ایف نے سال 2029-30 میں بھی مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 6.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے، گزشتہ سال 2023-24 میں پاکستان کی اوسط مہنگائی 23.4فیصد تھی۔
سال 2022-23 میں پاکستان میں اوسط مہنگائی کی شرح 29.2 فیصد تھی، رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران اوسط مہنگائی 4.73 فیصد رہی ہے۔