ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

آئی ایم ایف نے پاکستانی عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے مہنگائی کی ستائے پاکستانی عوام کو بڑی خوشخبری سنادی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے متعلق کنٹری رپورٹ جاری کردی۔

جس میں بتایا کہ پاکستان میں مہنگائی میں بتدریج کمی آئی گی، آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے پاکستان کی معیشت میں بہتری آئی، تاہم استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بلند خطرات کا سامنا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں کہا گیا کہ معاشی استحکام کے ساتھ معتدل شرح نمو واپس آئی ہے، پاکستان کی معیشت کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، مضبوط اور پائیدارمعاشی ترقی کیلئےپالیسی اصلاحات جاری رکھناہوں گی۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے مالی اہداف پرسختی سے عمل درآمد اور غریب طبقے کے تحفظ،ڈھانچہ جاتی اصلاحات پرزور دیا۔

رپورٹ کے مطابق مارکیٹ بیسڈایکسچینج ریٹ کی پالیسی برقراررکھی جائے، دوسرے،آخری اقصادی جائزےکی تکمیل پاکستانی حکام کی مضبوط پالیسی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی استحکام کےآثارمضبوط ہیں، اس سال معاشی شرح نمو2 فیصد اور اگلے سال3.5 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔

اسی طرح رواں سال مہنگائی 29.2 فیصد ہدف کے مقابلے میں24.8فیصد رہے گی جبکہ اگلے مالی سال مہنگائی میں12.1فیصدکی نمایاں کمی متوقع ہے جبکہ بے روزگاری8فیصد اور اگلے سال7.5فیصد رہنے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں