جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

پاکستان میں بے روزگاری اور مہنگائی بڑھے گی، آئی ایم ایف

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی جس میں بے روزگاری اور مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بے روزگاری اور مہنگائی میں اضافہ ہوگا جبکہ شرح نمو کا ہدف حاصل نہیں ہوگا، پاکستان میں بے روزگاری کی شرح گزشتہ سال کی نسبت بڑھے گی۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 6.4 فیصد ہو سکتی ہے، گزشتہ مالی سال پاکستان میں اس کی شرح 6.2 فیصد تھی۔
آئی ایم ایف نے رواں مالی سال معاشی گروتھ 3.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کر دی جبکہ پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 19.9 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2.5 فیصد تک رہ سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں