عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کا پروگرام بحال کر دیا۔
آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر کےقرض کےجائزہ امور پرمذاکرات مکمل ہوگئے جس کے بعد پاکستان کو500ملین ڈالر کی قسط کےاجرا کی راہ ہموار ہوگئی۔
آئی ایف ایم ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی کے تحت جائزے کے امور نپٹائےگئے۔
آئی ایم ایف نےپاکستان کو39ماہ پروگرام کےتحت 6ارب ڈالرقرض دیناتھا تاہم کورونا وبا کے باعث آئی ایم ایف سے جائزہ امور تعطل کےشکار ہوئےتھے۔
قرض کی500ملین ڈالرکی حتمی منظوری آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ دے گا۔ آئی ایم ایف جائزہ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ رواں سال پاکستان کی معیشت1.5فیصدتک رہےگی پاکستان کےزرمبالہ کےذخائرجنوری میں13ارب ڈالر ریکارڈ کیےگئے جب کہ پاکستان نےایف اے ٹی ایف سےمتعلق نمایاں پیشرفت کی ہے۔
آئی ایم ایف کا کا کہنا ہے کہ کوروناکی دوسری لہرکےاثرات دنیابھرکےمعیشتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔