اشتہار

آئی ایم ایف کی نئی شرط ، دکانداروں کے لئے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے آئندہ مالی سال2023-24 کے وفاقی بجٹ میں دکانداروں پر ٹیکس عائد کرنے کا شرط رکھ دی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے نئے بجٹ میں دکانداروں سے پورا ٹیکس وصول کرنے کی شرط عائد کردی۔

آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال2023-24 کے وفاقی بجٹ میں دکانداروں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی، آئی ایم ایف شرائط پر دکانداروں پر ٹیکس عائد کرنے کیلئے اسپیشل اسکیم لائے جانے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

ذرائع نے کہا کہ اسپیشل اسکیم کے تحت دکانداروں کیلئے بجلی کے بلوں پر ٹیکس عائد کیا جائے گا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں دکانداروں سے بجلی کے بلوں کی مد میں ٹیکس وصول کریں گی۔

سالانہ 1 کروڑ آمدن والے دکانداروں پر ٹیکس کیلئے ایف بی آر اسپیشل اسکیم تیار کر رہا ہے، آئی ایم ایف نے20لاکھ دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیشل اسکیم میں شامل دکانداروں کو ایکٹو ٹیکس پیئرلسٹ میں شامل کیا جائے گا اور سالانہ 1 کروڑ آمدن والے دکاندار اور سروسز فراہم کرنے والوں کیلئے اسکیم لانچ ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں