پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

آئی ایم ایف کی قسط کیلئے پیشگی شرائط ، شوکت ترین نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف 7 ویں اور 8 ویں قسط کو پیشگی شرائط سے منسلک کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف 7 ویں اور 8 ویں قسط کو پیشگی شرائط سے منسلک کرے گا، پالتو جانوروں،بجلی، کھاد،کیڑے مارادویات پرسبسڈی ، پرووڈنٹ فنڈز،انکم ٹیکس میں اضافے پرچھوٹ اورسبسڈی ختم کرنا ہوگی، ہم نے ان کواگلے مالی سال تک ملتوی کردیا تھا، سعودی عرب اور چین کی مددبھی ان حالات سے منسلک ہے۔

خیال رہے آئی ایم ایف نے پٹرول، ڈیزل اور بجلی مہنگی کرنے کی شرط پر پاکستان سے اٹھارہ مئی دوحہ میں مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

یاد رہے حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پر سبسڈی ختم کرنے کی تیاریاں کررہی ہے اور آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران سبسڈی ختم کرنے کا پلان پیش ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 18 مئی سے شروع ہوں گے ، آئی ایم ایف کیساتھ قطر میں 10روز تک مذاکرات جاری رہیں گے، مذاکرات میں آئندہ بجٹ تجاویززیرغورآئیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں