اشتہار

پالیسی سطح مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، آئی ایم ایف مشن چیف

اشتہار

حیرت انگیز

آئی ایم ایف کا پاکستان کے ساتھ نویں اقتصادی جائزہ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پالیسی سطح مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کا پاکستان کے ساتھ نویں اقتصادی جائزہ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے آئی ایم ایف مشن چیف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ پالیسی سطح مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

آئی ایم ایف نے وزیراعظم کی جانب سے پالیسیوں پر عملدرآمد کے عزم کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ میکرو اکنامک استحکام کیلیے ان پالیسیوں پر عمل درآمد کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

اعلامیے میں مالی استحکام کیلیے مستقل ریونیو اقدامات اور سبسڈیز میں کمی کو ترجیحات قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تعمیری بات چیت پر پاکستانی حکام کے شکر گزار ہیں۔ ان مذاکرات میں مقامی و بیرونی عدم توازن دور کرنے، مستقل طور پر ریونیو حاصل کرنے اور نان ٹارگیٹڈ سبسڈی میں کمی کیلیے اقدامات پر بات چیت ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے، غریب ترین طبقے کا سماجی تحفظ بڑھانے، گردشی قرضوں میں کمی کے لیے توانائی شعبے میں عملداری یقینی بنانے کے ساتھ توانائی کی فراہمی بہتر کرنے پر بھی جات چیت ہوئی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ورچوئل مذاکرات جاری رہیں گے اور پالیسیوں پر عمل درآمد کیلیے تفصیلات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

واضح رہے کہ آئی ایم اور پاکستان کے درمیان مذاکرات گزشتہ روز ختم ہوگئے تاہم اسٹاف سطح پر معاہدہ نہیں ہوسکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آئی ایم ایف کا اسٹاف کی سطح پر معاہدہ نہ ہو سکا

سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب کے مطابق آئی ایم ایف نےایم ای ایف پی پاکستان کےحوالےکر دیا ہے کچھ نکات تصفیہ طلب ہیں جن پرفیصلہ واشنگٹن سےہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں