تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

آئی ایم ایف کا پاکستان کےلیے بڑا اعلان

اسلام آباد : آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی، قسط بجٹ سپورٹ کے طور پر جاری کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم کی جانب سے سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کی گئی جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے، اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ قرض کی منظوری آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ نے جائزہ مکمل کرنے کے بعد دی۔

پاکستان کو پچاس کروڑ ڈالر کی قسط بجٹ سپورٹ کے طور پر جاری کی جائے گی۔

آئی ایم ایف نے کہا کہ جولائی 2019 میں پروگرام کی پہلی بار منظوری دی گئی تھی، ادائیگی سے توسیعی فنڈ کی سہولت کے تحت مجموعی دو ارب ڈالر کی فراہمی ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق جانوں کو بچانے، معیشت کی مدد کےلیے پاکستان کی پالیسیاں مبصرانہ رہیں جب کہ پاکستان نے شرح نمو میں اضافے اور ادارہ جاتی اصلاحات کےلیے جارحانہ اقدامات کیے۔

آئی ایم ایف نے جاری کردہ اعلامیے میں کہا ہے کہ انسانی جانوں کو بچانے اور معیشت کی مدد کرنے کےلیے پالیسیاں بہتر رہیں لیکن حکومتی ملکیتی کمپنیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہوگا اور شفافیت لانا ہوگی۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مزید اصلاحات سے معاشی اعتماد اور نجی سرمایہ کاری کو تقویت دینا ہوگی اور کاروباری ماحول کو بہتر کرنا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہوں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ اور تخریبی فنانسنگ کی روک تھام کے ایکشن پلان کو مکمل کرنا ہوگا اور انسداد بدعنوانی کے اداروں کی تاثیر کو مزید تقویت دینا ہوگی۔

Comments

- Advertisement -