ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

اسرائیل فلسطین تنازع : آئی ایم ایف مینجنگ ڈائریکٹر نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : آئی ایم ایف مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع سے تیل کی عالمی منڈیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے، مہنگائی بڑھے گی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے مراکش میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل حماس جنگ کی صورتحال پر کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازع معاشی منظرنامے کو تاریک کررہاہے، صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکا جائے۔

کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ عالمی اقتصادی نظام پہلےہی مسائل سےدوچارہے، تنازع سےتیل کی عالمی منڈیوں کونقصان پہنچ رہا ہے، جس سے مہنگائی بڑھے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ "ہم شدید جھٹکوں کا سامنا کر رہے ہیں جو اب ایک ایسی دنیا کے لیے نیا معمول بنتے جا رہے ہیں جو کمزور ترقی اور اقتصادی طور پر ٹکڑوں میں منقسم ہونے کی وجہ سے کمزور ہے۔”

آئی ایم ایف مینجنگ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے درمیان تنازع کے اثرات کا اندازہ لگانا قبل از وقت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں