جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

بہتر ہوں مگر میچ نہیں کھیل سکتا: عماد وسیم

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ: کراچی کنگز کے آل راؤنڈر کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ ہوٹل میں بیٹھ کر میچ دیکھنے کی عادت نہیں اسی لیے گراؤنڈ میں آکر میچ دیکھتا ہوں، انجری کے بعد پہلے سے بہت بہتر ہوں مگر بدقستمی سے میچ نہیں کھیل سکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، عماد وسیم کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں اچھا کھیل کا مظاہرہ کیا تھا، کیچ پکڑنے پر خوشی ہوئی لیکن میچ ہار گئے اس کا افسوس ہوا۔

کراچی کنگز:عماد وسیم تاحال ان فٹ، کپتانی اوئن مورگن کریں گے

عماد وسیم کی ہیڈ انجری کے بعد کراچی کنگز کی قیادت کرنے والے اوئن مورگن سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی اور کپتان ہیں، ان کی کپتانی میں ٹیم کو کافی فائدہ ہوگا، امید ہے آگے بھی فتوحات سمیٹیں گے۔

پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میری انجری کی خبر سے گھر والے بہت پریشان ہوئے اور وہ دبئی آنا چاہتے تھے لیکن ڈاکٹرز کے مشوروں کے بعد میں نے گھر والوں کو فون کر کے اپنی صحت یابی کی خبر دی، اب بہت بہتر ہوں۔

کراچی کنگز کے ہیرو محمدعامر کیلئے 2017کے بہترین بولر کا ایوارڈ

عماد وسیم کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کا کپتان بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، پی ایس ایل تھری کا سیزن بہت شاندار ہے، بحیثیت کپتان بہت کچھ سیکھا ہے امید ہے آگے بھی سیکھتا رہوں گا، دبئی کے لوگ بہت سپورٹ کرتے ہیں لیکن جو مزہ اپنے ملک میں کھیلنے کا ہے وہ کہیں نہیں۔

خیال رہے کہ عماد وسیم لاہور قلندرز کے خلاف کیچ پکڑتے ہوئے ہیڈ انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی جگہ انگلینڈ کی ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین اوئن مورگن کراچی کنگز کی قیادت کر رہے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں