تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

تارکین وطن کو اب ملک بدر نہیں کیا جائے گا؟ خلیجی ملک کا بڑا فیصلہ

کویت سٹی: کویتی حکومت نے اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیرملکیوں کی گرفتار روکنے کا فیصلہ کیا ہے اس اقدام سے تارکین وطن عارضی طور پر ملک بدر ہونے سے بچ جائیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویت میں جلاوطنی کی جیل(ایسے غیرملکی قیدی جنہیں ڈی پورٹ کیا جائے گا) میں مجرموں کی تعداد بڑھنے کے باعث صحت کے مسائل کا خدشہ ہے، اسی ضمن میں حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ غیر معینہ مدت تک کیلئے رہائشی اجازت ناموں(اقامہ) کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نہیں پکڑا جائے گا۔

کویتی قوانین کے تحت اقامہ خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے اور سزا کے علاوہ ملک بدر بھی کردیا جاتا ہے۔ وزارت داخلہ نے کورونا وبا اور دیگر صحت کے مسائل کے پیش نظر گرفتاری مہم روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کویت: رہائشی اجازت ناموں کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفتاریاں روک دی گئیں

کوروناوائرس کے باعث سفری پابندیاں اور محدود پروازوں کے سبب بھی خلاف ورزی کرنے والے غیرملکیوں کو عارضی طور پر گرفتار نہیں کیا جائے گا کیوں کہ کم پروازیں ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں مجرمان کو ڈی پورٹ کرنے کا عمل ممکن نہیں ہوپائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ملک میں احتیاطی تدابیر کے مطابق صحت کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے خاص طور پر قیدیوں میں کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ایئر لائنز اپنی پروازوں میں بہت کم تعداد میں جلاوطن کرنے والوں کو قبول کرتی ہیں جس وجہ سے قیدیوں کو جلاوطن کرنے کے لیے ایک طویل مدت درکار ہوتی ہے، تمام تر امور پر جائزہ لینے کے بعد کویت نے فیصلہ کیا۔

Comments

- Advertisement -