اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

اومیکرون وائرس کے سونے کی قیمتوں پر اثرات

اشتہار

حیرت انگیز

کورونا وبا کی نئی قسم ‘اومیکرون’ کے اثرات عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں بھی پڑ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اومیکرون ویریئنٹ نے عالمی معیشت پر گہرے اثرات ڈالے ہیں، انویسٹرز نے محفوظ پناہ گاہوں کے تلاش میں سونا خریدا جس کے سبب سونے کی قیمتیں بڑھیں۔

سونے کے ریٹ جمعہ کو سترہ سو بانوے ڈالر سے بڑھ کر اٹھارہ سو آٹھ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

امریکی ملازمتوں کا ڈیٹا جاری ہونے سے قبل جمعرات کو ریٹ صفر اعشاریہ چار نو فیصد تک گر کر سترہ سو تریسٹھ ڈالر کی کم ترین سطح پر آ گئے تھے۔

مریکا میں بیروزگاری کے شرح اکیس ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، آئندہ ہفتے ایمپلائمنٹ رپورٹ اور یو ایس ٹریژری کی شرح سود میں کمی کے بعد سونے کے ریٹ پھر اٹھارہ سو ڈالر سے اوپر جانے کی توقع ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں دس گرام سونے کی قیمت اکیس سو چھ درہم ہوگئی۔ ایک گرام سونا دو سو دس درہم اور ایک ملی گرام اکیس فلس کا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں