اشتہار

‘جنوری 2023 تک پارلیمنٹ کے ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو نافذ کریں’

اشتہار

حیرت انگیز

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنوری 2023 تک پارلیمنٹ کے ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو نافذ ‏کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی کی زیرصدارت پارلیمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق اجلاس ‏ہوا جس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزیر آئی ٹی ‏امین الحق اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پارلیمنٹ کوسائبرصلاحیت سےلیس کرنےکےپروجیکٹ کاپی سی ون ‏تیار کر لیا گیا ہے۔

- Advertisement -

صدر عارف علوی نے کہا کہ جنوری 2023تک پارلیمنٹ کےڈیجیٹلائزیشن کےعمل کونافذکریں، سائبر ‏صلاحیتوں کی پارلیمنٹ سےکارکردگی اور شفافیت بہتر بنانےمیں مدد ملےگی۔

صدر نے کہا کہ منصوبےکومقررہ وقت میں پوراکرنےکی ضرورت ہے، منصوبےکی جلدتکمیل ‏کیلئےتمام اسٹیک ہولڈرز مربوط اندازمیں کام کریں، پی سی1کی بروقت تشکیل پروزارت آئی ٹی ‏تعریف کی مستحق ہے۔

چیئرمین سینیٹ اور اسپیکرقومی اسمبلی نے صدر کےسائبرپارلیمنٹ منصوبےکوسراہا جب کہ چیئرمین ‏سینیٹ اور اسپیکرنےمنصوبےکی جلدتکمیل کیلئےتعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں