اشتہار

لاہور:3 مقامات پر دفعہ144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور کے تین علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے جس کا اطلاق 7روزکیلئے ہوگا، پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس دوران احتجاجی مظاہرے، ریلی، جلسہ جلوس اور دھرنوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

جن علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے ان میں مین میربرج سے استنبول چوک تک،سول سیکرٹریٹ کے اطراف اور بلیوورڈ گلبرگ کے علاقے شامل ہیں جہاں دفعہ 144 کا نفاذ 7 دن کے لیے ہوگا۔

- Advertisement -

پاکستان سپر لیگ کے 8ویں ایڈیشن کے میچز کیلئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم شکیل احمد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کی کاپیاں تمام متعلقہ اداروں کو جاری کردی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ 8 کے میچز لاہور میں میچز کا آغاز 26 فروری کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے مقابلے سے ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں