تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

درآمد کے باوجود کھاد کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں

کراچی : لاکھوں میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کے باوجود ملک میں کھاد کی قیمتوں میں کمی نہ کی جاسکی، کاشت کاروں کی مشکلات تاحال برقرار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے میں یوریا کی پچاس کلو بوری چھ سو روپے تک مہنگی ہوگئی، یوریا کے پچاس کلو بیگ کی قیمت تین ہزار چار سو روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اس حوالے سے سرکاری دستاویز میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے کے دوران بنوں میں یوریا کے پچاس کلو بیگ کی قیمت میں 600، سکھر250،پشاور150،گوجرانوالہ100،ملتان اور فیصل آباد 60 جبکہ لاہورمیں یوریا کے50 کلو بوری کی قیمت میں 28روپے تک کا اضافہ ہوا۔

وفاقی حکومت نے حال ہی میں درآمدی یوریا کے پچاس کلو بیگ کی قیمت میں190 روپے کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد درآمدی یوریا بیگ کی قیمت 2150 روپے سے بڑھاکر 2340 روپے مقرر کی گئی۔

واضح رہے کہ ملکی یوریا کی ضروریات پوری کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے چھ لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔

Comments

- Advertisement -