پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

اسپیکر قومی اسمبلی کا سیاسی جماعتوں کو اہم مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سیاسی جماعتوں کو عام انتخابات ایک دن کرانے کیلیے مل بیٹھ کر بات چیت کا مشورہ دے دیا۔

راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن کمیشن جو بھی تاریخ دے گا ہم خیر مقدم کریں گے، میں بطور اسپیکر چاہوں گا کہ جمہوری عمل اور جمہوریت کا پہیہ چلتا رہے۔

اسپیکر نے کہا کہ چاہوں گا کہ آئین اور قانون کے مطابق وقت پر انتخابات ہوں، اگر مشکلات ہوں تو اتفاق رائے کے ساتھ بیٹھ کر مسئلہ حل کیا جا سکتا ہے، تمام جماعتیں کو ملک میں ایک دن انتخابات کیلیے مذاکرات کرانے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے بعد پیچیدگیوں سے بچنے کیلیے بہتر ہے آج مل بیٹھیں، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن ہونے چاہئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں