تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

بانی ایم کیو ایم، ڈار، حسین، حسن نواز کی گرفتاری اور واپسی کی راہ ہموار

اسلام آباد: پاکستان اور برطانیہ کے درمیان انصاف اور احتساب کے سلسلے میں ایک اہم معاہدہ طے ہونے کے بعد برطانیہ میں مقیم بانی ایم کیو ایم، اسحاق ڈار، حسن اور حسین نواز کی گرفتاری اور ملک واپسی کی راہ ہم وار ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پا گیا ہے، معاہدے کے مطابق ملزمان کی حوالگی اور پاکستانی اثاثوں کی ریکوری کے لیے دوبارہ کام کیا جائے گا۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اہم معاہدہ ہو گیا، جس کے بعد بڑے ملزمان کی حوالگی کی راہ ہم وار ہو گئی ہے۔

دوسری طرف وزیرِ قانون فروغ نسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار اور نواز شریف کے بچوں کی حوالگی سے متعلق کچھ نہیں بتا سکتا، معاہدہ مجموعی طور پر ہے کسی انفرادی شخص یا معاملے پر نہیں۔

مشیر برائے قومی احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے بتایا کہ معاہدے کا مقصد مختلف جرائم کے خاتمے کے لیے تعاون کرنا اور لوٹی گئی دولت واپس لانا ہے۔


مزید پڑھیں:  پاکستان اور برطانیہ کے درمیان انصاف اور احتساب کا معاہدہ طے


برطانوی وزیرِ خارجہ ساجد جاوید کہتے ہیں کہ ملزمان کی حوالگی کے سلسلے میں برطانوی کابینہ کی منظوری کے بعد کام شروع ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ برطانوی وزیرِ داخلہ ساجد جاوید نے بتایا کہ آج وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ منی لانڈرنگ کے خلاف گفتگو ہوئی، منی لانڈرنگ کے تدارک کے لیے پاکستان برطانیہ مل کر کام کریں گے۔

Comments

- Advertisement -