تازہ ترین

کینیڈین ویزا کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم اعلان

اوٹاوا: کینیڈا نے پاکستانی شہریوں کیلئے وزٹ ویزا پروسیسنگ کا دورانیہ کم کرکے 60 دن کردیا اور یقین دلایا اس دورانیے کو ایک ماہ تک لایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈین حکومت نے پاکستانی شہریوں کیلئے وزٹ ویزا پروسیسنگ کا دورانیہ کم کردیا۔

اس حوالے سے کینیڈین وفاقی وزیر امیگریشن شان فریزر نے کہا ہے کہ پاکستانی شہریوں کیلئے ویزہ پروسیسنگ ٹائم 802 دنوں سے کم کر کے 60 دن کر دیا گیا ہے۔

شان فریزر کا کہنا تھا کہ اب پاکستانی شہری کینیڈا کا وزٹ ویزا 802 دن کے بجائے 60 دن میں حاصل کرسکیں گے۔

انھوں نے یقین دلایا کہ ویزا پروسیسنگ ٹائم میں مزید کمی کرتے ہوئے اس دورانیے کو ایک ماہ تک لایا جائے گا۔

یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں کینیڈا نے پاکستانی شہریوں کی سہولت کے لیے ویزا آفس ابوظہبی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ کینیڈاکی حکومت نے ویزا آفس اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے خطیر رقم مختص کردی ہے، کینیڈین حکومت نے 10 سال پہلے مختلف وجوہات کی بنا پر ویزا آفس ابوظہبی منتقل کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -