اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

جام کمال کا اہم اعلان؛ چیلنج قبول کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اسمبلی فلور پر استعفیٰ دینےسےانکار کرتے ہوئے رکن اسمبلی ثنابلوچ کا چیلنج ‏قبول کر لیا۔

بلوچستان اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کروں گا اگر ایوان ‏سے مجھے 2ووٹ بھی ملےتوبھی فخرکی بات ہوگی اپنی جماعت سمیت اتحادیوں کاساتھ حاصل ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد جمہوری عمل ہے اس عمل میں ممبران اوراپوزیشن جماعتوں نے ساتھ دیا، ‏عدم اعتماد کی بہت ساری وجوہات یقینی طور پر ہیں باتیں بولنا آسان ہے ان کو سننا بہت مشکل ہے، جمہوری ‏عمل میں ایک دوسرےکیلئےاسپیس رکھنا چاہیے جمہوری چیزوں کےحوالےسےدل اور ذہن بھی بڑا رکھنا چاہیے ‏اپوزیشن اپنی ذمہ داری ادا کررہی ہےوہ ان کاحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا گلہ اتحادیوں سےبھی نہیں جو شاید آج ناراض ہیں یہ چیزیں ماضی کاحصہ بھی رہی ہیں ‏ماضی میں عدم اعتمادکی تحریک بھی دیکھیں ہیں یہ سیاست کاحصہ ہے ذاتیات پر نہیں لینا چاہیے۔

رکن اسمبلی ثنابلوچ کا چیلنج قبول کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ دوبارہ انتخابات میں ہم جیت گئےتوآپ کو ‏سیاست چھوڑنا پڑے گی دوبارہ انتخابات میں ہم ہار گئےتو زندگی بھرسیاست نہیں کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں