ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی منحرف اراکین کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی ٹی آئی کے 32 منحرف اراکین کے پارلیمانی لیڈر اسدامان نے کے ایم سی اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے اسدامان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں تھا ہوں اور رہوں گا پی ٹی آئی میں کرائے دار نہیں مالک مکان ہوں۔

اسد امان نے کہا کہ پی ٹی آئی سندھ کےشوکاز نوٹس کا تفصیلی جواب دوں گا ہم کے ایم سی میں اپوزیشن بینچز پربیٹھیں گےحافظ نعیم الرحمان کوووٹ کیوں نہیں دیا یہ شوکاز نوٹس میں بتاؤں گا مجھے شوکاز نوٹس بھی فیس بک اور واٹس سےملا ہے۔

- Advertisement -

Will not vote for Hafiz Naeem ur Rehman as Mayor Karachi: Asad Aman

ان کا کہنا تھا کہ ہم بکنےوالےنہیں  ہیں،9 مئی کےبعدتمام اراکین پر دباؤ ہے 3دن میں شوکاز کا جواب دوں گا پارٹی فیصلےکاپابند ہوں، حافظ نعیم کو ووٹ نہ دینے کی بہت وجوہات تھیں کچھ نادان لوگ سمجھتے ہیں ہم بک گئےہیں ایسی بات نہیں ہے۔

میئرالیکشن سے غیرحاضر ارکان کیخلاف پی ٹی آئی کا اہم فیصلہ

واضح رہے کہ شوکاز نوٹس حلیم عادل شیخ کی جانب سے 29یوسی چیئرمینز کو جاری کیےگئے جن سے تین روز میں جواب طلب کیا گیا ہے۔ غیرتسلی بخش جواب دینے اور شوکاز نوٹس پر ردعمل نہ دینے والے یوسی چیئرمینز کا کیس لیگل کمیٹی کو بھیجا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں