تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کا اہم اعلان

کراچی: اسٹیٹ بینک نے عیدالفطر کے موقع پر امسال نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسٹیٹ بینک سے جاری اعلامیہ کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے تحت اس سال نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔

عوام کے علاؤہ اسٹیٹ بینک کے ملازمین کو بھی نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں ہوں گے اور اس حوالے سے مرکزی بینک نے تمام چیف منیجرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا چیف منیجرز کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ بینکوں میں سماجی فاصلہ رکھنے اور کرونا کے پھیلائو کو روکنے کے لیے کوششوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عیدالفطر کے موقع پر رمضان المبارک میں اسٹیٹ بینک نئے کرنسی نوٹ کا اجرا کرتا ہے، ملک بھر میں اسٹیٹ بینک اور دیگر بینکوں سے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے کرنسی نوٹ دیے جاتے تھے۔

Comments

- Advertisement -