تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

امتحانات سے متعلق وزیرتعلیم سندھ کا اہم اعلان

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر تعلیم کا اعلان کردہ امتحانی شیڈول ہمارا ‏شیڈول نہیں ہے۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی جانب سے ملک بھر میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات 10 ‏جولائی کے بعد شروع کیے جانے کے بیان پر وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا ردعمل آگیا۔

اپنے بیان میں سعید غنی نے کہا کہ بین الصوبائی وزرا تعلیم اجلاس کےفیصلوں سےمتفق ہیں لیکن ‏وفاقی وزیر تعلیم کا اعلان کردہ امتحانی شیڈول ہمارا شیڈول نہیں۔

سعیدغنی نے کہا کہ چندروز میں اپنے امتحانی شیڈول کا اعلان کر دیں گے، سندھ میں امتحانات ‏میں کورونا ایس اوپیز کو یقینی بنایا جائے گا۔

میٹرک اور انٹر کے امتحان کب سے ہوں گے؟ اعلان ہوگیا

اس سے قبل حکومت نے 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات 10 جولائی کے بعد لینے کا ‏‏فیصلہ کیا ہے۔

‏ وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 10ویں اور 12ویں کے ‏‏بعد دیگر جماعتوں کے امتحانات لیے جائیں گے، 9 اور 10ویں جماعت کا امتحان منتخب مضامین ‏‏اور ریاضی میں ہوگا، 11ویں اور 12ویں کے امتحانات منتخب مضامین میں لیے جائیں گے۔

شفقت محمود نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے بڑے فیصلے کرنا پڑے، طلبا کی آسانی کے لیے ‏‏منتخب امتحانات لے رہے ہیں، 9ویں اور 10ویں جماعت کا امتحان 4 مضامین میں ہوگا۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ تعلیمی ادارے بند کرنا کسی بھی حکومت کے لیے آسان فیصلہ نہیں ہوتا، ‏‏تعلیمی اداروں کے لیے مشکل فیصلے کرنا پڑے، جتنے بھی وزارت تعلیم نے فیصلے کیے وہ متفقہ ‏‏طور پر کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ امتحانات کے بغیر بچے پاس کرنے سے تجربہ حاصل ہوا، فیصلہ کیا ہے کہ کوئی ‏‏بھی گریڈز امتحانات کے بغیر نہیں ملیں گے، سب سے فیئر ٹیسٹ ایکسٹرنل امتحانات کا ہوتا ہے ‏‏جس میں پیمانہ ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -