تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وفاقی حکومت کا امتحانات سے متعلق اہم اعلان

اسلام آباد: قومی رابطہ کمیٹی نے ملک بھر میں شیڈول اور غیر شیڈول امتحانات فوری ملتوی کرنےکی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وبا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر قومی رابطہ کمیٹی نے اسکولز کی بندش کےفیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے جامعات اور مدارس میں امتحانات کے انعقاد کو فوری روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزارت تعلیم نےتمام صوبائی حکومتوں کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا ہے، سیکریٹری تعلیم نےچاروں صوبوں،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرحکومت میں واضح ہدایات دی ہیں کہ تمام امتحانات ملتوی کر دیے جائیں۔

سیکریٹری تعلیم کے مطابق یہ امتحانات کیلئےموزوں وقت نہیں ہے، قومی رابطہ کمیٹی نےفیصلہ کیا ہے کہ ملک بھرمیں تمام امتحانات ملتوی کیے جائیں، صوبائی حکومتیں اس بات کویقینی بنائیں کوئی امتحان نہ ہو۔

واضح رہے کہ کچھ تعلیمی اداروں اور مدارس نےجون جولائی میں امتحانات لینےکی درخواست کی تھی جس پر غور کرنے کے بعد تمام امتحانات کے انعقاد کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -