تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

غیر ملکیوں سے متعلق یو اے ای کا اہم اعلان

دبئی: شارجہ حکومت نے غیر ملکیوں کے لئے رئیل اسٹیٹ کی ملکیت سے متعلق قانون میں تبدیلیوں کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شارجہ کے حکمران اور سپریم کونسل کے ممبر ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی نے شارجہ کی امارات میں جائیداد کی رجسٹریشن سے متعلق 2010 کے قانون نمبر پانچ میں ترمیم پر 2022 کا قانون نمبر دو جاری کردیا۔

قانون کے مطابق 2010 کے قانون نمبر پانچ کے آرٹیکل 4 کے متن کو درج ذیل متن سے تبدیل کیا جائے گا۔

نئے قانون کے مطابق امارات میں جائیداد کی ملکیت کا حق صرف ان افراد تک محدود ہے جو متحدہ عرب امارات کے شہری ہونے کے ساتھ ساتھ کوآپریشن کونسل فار دی عرب اسٹیٹس کے شہری ہیں اور اس کی رعایت کے طور پر ملکیت کا حق دوسروں کو دیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب ڈیجیٹل ادائیگیوں میں سب سے آگے

مالک مکان کے معاہدے کے تحت ملکیت قانونی اطلاع کے ذریعے وراثت کی منتقلی ، مالک کی طرف سے اپنے فرسٹ ڈگری رشتے داروں میں سے کسی کو تفویض کرنا ، رئیل اسٹیٹ ڈوپلیمنٹ اور پراجیکٹس میں ملکیت کونسل مقرر کردہ ضوابط کے مطابق عمل کیا جائے۔

قانون میں یہ بھی کہا گیا کہ 2010 کے قانون نمبر 5 کے آرٹیکل 7 کے متن کو درج ذیل متن میں تبدیل کیا جائے گا۔

اس قانون کے آرٹیکل نمبر 4 کی دفعات کے تحت مالک مکان درج ذیل پابندیوں کا پاس رکھے گا۔

رئیل اسٹیٹ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو قانونی شخص کی ملکیت میں کسی بھی تبدیلی کے بارے میں مطلع کریں اگر یہ شراکت داروں کا حصص میں کمی یا اضافہ ، ملکیت کی منتقلی یا اس کی قانونی شکل یا تجارتی نام میں تبدیلی کا باعث بنے۔

پارٹنر کو شامل کرنے یا اس کی ملکیت ایسے افراد کو منتقل کرنے کی صورت میں خلاف ورزی صورت حال کو درست کرنا جو امارات میں جائیداد کے مالک ہونے کا حق دار نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -