The news is by your side.

Advertisement

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا امتحانات سے متعلق اہم اعلان ‏

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم نے پشاور میں جماعت اول سے ہشتم تک کے امتحانات لینے کا ‏فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ تعلیم سے جاری اعلامیہ کے مطابق سالانہ امتحانات 21 جون سے25 تک منعقد کرنے کی ‏ہدایت کر دی ہے۔ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 28 جون 2021 کو کیا جائےگا۔

جماعت اول سے ہشتم تک کے سالانہ امتحانات انگلش، اردو، ریاضی اور جنرل سائنس میں لیے ‏جائیں گے۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات اسکول لیں گے۔

گزشتہ روز محکمہ تعلیم خیبرپختون خوا نے صوبے کے تمام پرائمری اور مڈل اسکولوں کو آج 17 ‏جون سے دوبارہ کھولنےکا حکم نامہ جاری کیا تھا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ آج سے اسکولز میں ایس او پیزکے تحت صبح 8 سے 10 بجے تک تعلیمی ‏سرگرمیاں جاری رہیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں