اشتہار

سعودی ولی عہد کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے نئی قومی صنعتی حکمت عملی کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی صنعتی حکمت عملی کا مقصد سرمایہ کاروں کو پُرکشش معیشت تک رسائی دینا ہے، جس سے سعودی کی اقتصادی تنوع، قومی پیداوار اور تیل کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ملک میں پائیدار صنعتی معیشت کو پروان چڑھانے کے لیے تمام امکانات موجود ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ صنعت کی قومی حکمت عملی اور پرائیوٹ سیکٹر کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے سعودی عرب دنیا بھر میں اعلیٰ ٹیکنالوجی والی مصنوعات فراہم کرنے والا ملک بن جائے گا۔

یاد رہے کہ صنعتی شعبہ سعودی وژن کا اہم ستون ہے، اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ اس شعبے میں اعلیٰ قیادت اپنی دل چسپی ظاہر کر رہی ہے، مملکت نے اس شعبے کے لیے صنعت لاجسٹک پروگرام متعارف کروایا ہے ساتھ ہی اس کی نگرانی کے لیے وزارت قائم کی گئی ہے۔

اس شعبے کے لیے کئی ادارے بھی تشکیل دیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں مملکت میں فیکٹریوں کی تعداد دگنی ہو گئی ہے۔ سعودی عرب میں بیالس سال کے دوران 7 ہزار 206 فیکٹریاں قائم کی گئی تھیں، سعودی وژن کے تحت 2022 میں اس کی تعداد 10 ہزار 642 تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق صنعت کی قومی حکمت عملی کے تحت اس تعداد کو دو ہزار پیتنس تک 36 ہزار تک پہنچایا جائے گا۔ قومی صنعتی حکمت عملی کے تحت صنعتی معیشت کو بڑھانے کے لیے مملکت میں ایک ٹریلین ریال کی مالیت سے آٹھ سو سے زائد نئے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

ان منصوبوں سے سعودی عرب کی صنعتی پیداوار میں3  گناہ اضافہ ہوگا جس سے صنعتی برآمدات کا حجم 557 ارب ریال تک پہنچ جائے گا۔ قومی حکمت عملی صنعتی شعبے میں ایک اعشاریہ تین ٹریلین ریال تک کی سرمایہ کاری کے لیے بھی کام کرے گی جس سے دسیوں ہزار افراد کو روزگار کے نئے مواقع ملیں گے۔

سعودی عرب میں صنعت کا شعبہ گزشتہ پچاس سال سے کامیابی کی راہ پر گامزن ہے، یہ شعبہ سعودی عرب کے قومی پیداوار میں تین سو چالیس ارب ریال کا حصہ ڈالتا ہے۔ سعودی عرب میں قومی صنعتی کمپنیوں کا جال پھیلا ہوا ہے، یہ عالمی سطح پر پٹروکمیکل مصنوعات تیار کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں