The news is by your side.

Advertisement

عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے صدر مملکت کی عوام سے اہم اپیل

اسلام آباد: پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر کورونا ایس او پیز(احتیاطی تدابیر) پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق مینگوفیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت کا کہنا تھا کہ ملکی زراعت کو بہتر بنانے کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے، ماضی میں پنجاب کے کسانوں نے امریکی زراعت میں اہم کردار ادا کیا، پاکستان میں دنیا کا بہترین نہری نظام موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی پیداوار بڑھا کر مہنگائی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستانی آم کا ذائقہ دنیا بھر میں مقبول ہے، رواں سال37ممالک کو آم برآمد کررہے ہیں، مختلف اقدامات سے پاکستانی آم کو دنیا بھر میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے مزید کہا کہ آم کی فصل میں اضافے کے لیے قیمتیں کم کی جاسکتی ہیں، دوسری جانب عید قرباں کے موقع پر عوام ایس او پیز عمل کریں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں