اسلام آباد : وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اہم تعیناتی سے متعلق وزارت دفاع کو وزیراعظم کا خط موصول ہوگیا اور اس حوالے سے جی ایچ کیو کو آگاہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس میں نکتہ اعتراض پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہم تعیناتی کاعمل شروع ہوچکاہے، افواج پاکستان نےآئین کےتحت کرداراداکرنےکااعلان کیا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اہم تعیناتی سےمتعلق وزارت دفاع کووزیراعظم کاخط موصول ہواہے ، امید ہے 2،3روز میں اہم تعیناتی کا مرحلہ مکمل ہو جائے گا۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ جی ایچ کیو کو وزارت دفاع کے خط کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اہم تعیناتی سےمتعلق خود ساختہ خبریں چلائی جارہی ہیں، میڈیا کو اہم تعیناتی پر خبر چلانے سے پہلے تصدیق کرنی چاہیے۔