پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی اہم کارروائی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اسکیننگ کے دوران مسافر کے سامان سے 30بور پستول اور 25گولیاں برآمد کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ ذرایع کاکہنا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر فواد شاہ بہن کے ہمراہ براستہ ابوظہبی برطانیہ جارہا تھا، ایئرپورٹ پر اسکیننگ کے دوران 30بور پستول اور 25گولیاں برآمد ہوئیں۔

اے ایس ایف نے مسافر کو تھانہ ایئرپورٹ چوکی کے حوالےکردیا جبکہ خاتون کو گھر جانے کی اجازت دے دی۔

متعلقہ ادارے کے اہلکاروں نے گرفتار ملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ ملزم کے پاس پستول کہاں سے آئی اور وہ اسے برطانیہ کیوں لے جارہا تھا۔

خیال رہے کہ اے ایس ایف کی جانب سے اس طرح کی کارروائیاں ماضی میں بھی عمل میں لائی جاچکی ہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں