تازہ ترین

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

کےالیکٹرک کا بلوں سے متعلق اہم اعلان

کے الیکٹرک نے 200 یا اس کم یونٹ والے رہائشی صارفین کے لیے اہم اعلان کر دیا۔

کے الیکٹرک کے مطابق 200 یونٹ سےکم یونٹ پرترمیم شدہ بل کل سےجاری کیےجائیں گے حکومتی اعلان کے مطابق فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ چارجز منہا کر دیے گئےہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ترمیم شدہ بلوں میں ادائیگی کی آخری تاریخ میں 30 اگست تک توسیع کی جارہی ہے صارفین ترمیم شدہ بل کے اجراکے لیے قریبی کسٹمرز کئیر سنٹر میں رابطہ کریں۔

ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک کے کسٹمر کئیر سینٹرزجمعہ اور ہفتہ رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے متعلقہ صارفین کے لیے بروز اتوار بھی کسٹمرز کئیر 5 بجے تک کھلے ہوں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بل کی آخری تاریخ میں اضافے کا اعلان صرف ترمیم شدہ بلوں کےلیے ہے تجارتی اور صنعتی صارفین کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں تبدیلی نہیں کی گئی۔

Comments

- Advertisement -