The news is by your side.

Advertisement

پنجاب کے اہم بیورو کریٹ کو نیب نے گرفتار کر لیا

لاہور:آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پنجاب کےاہم بیورو کریٹ کو نیب نے گرفتار کر لیا۔

نیب لاہور کے مطابق گریڈ 19 کےچیف انجینئر ٹیپا ملزم مظہر حسین کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم پر70 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹ بنانےکا الزام ہے۔

ملزم مظہرحسین ایل ڈی اےمیں بطورچیف انجینئر بھی تعینات رہے اور مبینہ طور پر 50کروڑ کے اثاثےاپنے اور اہلخانہ کےنام بنائے جب کہ مرکزی ملزم مظہر حسین نے ملازم بھانجےکےنام20 کروڑ روپےمنتقل کیے۔

نیب کا کہنا ہے کہ ملزم مظہرحسین کے خلاف مبینہ مالی غبن کی شکایت پر انکوائری کا آغاز کیا گیا، ملزمان کی معاونت سےمختلف سرکاری پراجیکٹس میں مالی فوائد کے شواہد ملے، ملزم نے ایمنسٹی اسکیم کے نام کروڑوں روپےاثاثہ جات میں اضافہ کیا۔

نیب کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم کوملزم سے23 کروڑاہلخانہ کے اکاؤنٹس میں منتقلی کےشواہد ملے،23کروڑ روپے کےذرائع ملزم تاحال ثابت کرنے میں ناکام رہا، ملزم کےنام ایل ڈی اے ایونیومیں کنال کے3پلاٹ کاانکشاف ہوا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں