تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

‘خروج وعودہ’ ویزے پر بیرون ملک گئے غیرملکیوں کیلئے اہم وضاحت جاری

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے خروج وعودہ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اہم وضاحت پیش کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) سے ایک شہری نے آن لائن دریافت کیا کہ خروج عودہ پر سعودی عرب سے چھٹیوں پر گیا اور 18 ماہ گزر چکے ہیں لیکن کمپنی نے دوبارہ نہیں بلایا اور حساب بھی دے دیا، دوبارہ مملکت کس طرح جاسکتے ہیں؟۔

اس حوالے سے جوازات نے وضاحت جاری کی کہ خروج وعودہ کے قانون کی خلاف ورزی پر سعودی عرب میں 3 برس کے لیے بلیک لسٹ کر دیا جاتا ہے، اور وہ مذکورہ دورانیے میں مملکت نہیں آسکتے۔

البتہ وہ ممنوعہ مدت کے دوران صرف اپنے کفیل کے دوسرے ویزے پر سعودی عرب آسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ جو افراد موجودہ کورونا حالات میں چھٹی پر گئے ہیں اور سفری پابندی کے باعث مملکت نہیں لوٹ سکے ان کے لیے ایوان شاہی کی جانب سے خصوصی رعایت دی گئی ہے۔

پاکستان سے براہِ راست سعودی عرب کی پروازیں کب بحال ہورہی ہیں؟

ان کے اقامے اور خروج وعودہ کی مدت میں 30 نومبرتک توسیع کے احکامات جاری ہوچکے ہیں اس لیے ایسے افراد پروازیں بحال ہونے پر مملکت آسکتے ہیں جن کے اقامے اور خروج وعودہ کی مدت میں توسیع ہو چکی ہے۔

خیال رہے کہ جن افراد کے اقامے اور ویزے کی توسیع نہیں ہوئی وہ اپنی باری کا انتظار کریں۔

Comments

- Advertisement -