تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

پاکستان سے براہِ راست سعودی عرب کی پروازیں کب بحال ہورہی ہیں؟

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے کورونا وبا کے پیش نظر سفری پابندی کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر نئی وضاحت جاری کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایک تارک وطن نے جوازات سے آن لائن استفسار کیا کہ جن افراد نے پاکستان میں ہی کورونا کی ایک ویکسین لگوائی ہے ان کے لیے یہاں سے براہ راست سعودی عرب کے لیے پروازیں کب بحال ہوں گی؟۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت پیش کی کہ ممنوعہ ممالک سے براہ راست مملکت آنے کی ان افراد کو اجازت ہے جنہوں نے سعودی عرب سے جانے سے قبل کورونا سے بچاو کے لیے دونوں ویکسین لگوائیں اور توکلنا ایپ پر ان کا اسٹیٹس محصن کا ہے ایسے افراد ہی براہ راست مملکت آسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان سمیت دیگر 9 ممالک کے مسافروں کو مملکت آنے کی مشروط اجازت دے رکھی ہے۔ مذکورہ ملکوں کے افراد براہ راست نہیں آسکتے۔

پابندی کے شکار افراد کو سعودی عرب آنے سے پہلے ان ممالک میں 14 دن قیام کرنا ہوگا جنہیں سفری اجازت حاصل ہے۔ بعد ازاں وہ مملکت آسکیں گے۔

البتہ وہ افراد جنہوں نے پابندی کے شکار ممالک جانے سے قبل سعودی عرب میں ہی مکمل ویکسینیشن کرالی تھی وہ براہ راست مملکت آسکتے ہیں ان پر سفری پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Comments

- Advertisement -