تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

عمرہ ویزہ سے متعلق اہم وضاحت

وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ خلیجی ممالک میں مقیم غیرملکی وزٹ یا سیاحتی ویزے پر عمرہ ادا کر سکتے ہیں۔

وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک میں مقیم اقامہ ہولڈر غیرملکیوں سمیت شنگن ویزہ رکھنے والے اور امریکا یا برطانیہ کا ویزہ حاصل کرنے والے افراد کو وزٹ ویزہ جاری کیا جا سکتا ہے۔

ایسے افراد اعتمرنا ایپ کے ذریعے عمرہ اور مسجد نبوی ﷺ میں روضہ اطہر کی زیارت کے لیے اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ ویزے کی میعاد ایک سے بڑھا کر 3 ماہ کر دی۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے عمرہ زائرین مقررہ وقت سے کم از کم 6 گھنٹے قبل سعودی عرب پہنچیں، پرواز میں 6 گھنٹے کی تاخیر پر عمرے کی بکنگ ختم تصور ہوگی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق پرمٹ جاری ہونے کے بعد مکہ نہ پہنچ سکنے کی صورت میں نئی بکنگ کی اجازت ہوگی، اور 4 گھنٹے قبل بکنگ میں تبدیلی کرانے کی صورت میں پہلی بکنگ منسوخ کرنا ہوگی۔

Comments

- Advertisement -